عدالتیں و قانونی امور

لائبہ اعجاز کیس میں ملزم کے اعتراف جرم کر لیا اے آئی کے ذریعے جعلی دستاویزات بنانے کا انکشاف

ذرائع کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز سے رابطہ رکھا اور اے آئی کی مدد سے اسٹوڈنٹ ویزا کی دستاویزات تیار کیں، چیٹ کا کچھ حصہ بھی حاصل کر لیا گیا۔

اسلام آباد: گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نعمان نے طالبہ کے ساتھ فراڈ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ملزم کا موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان کا لائبہ اعجاز سے رابطہ رواں سال فروری میں ان کی دوست عائزہ کے ذریعے ہوا تھا۔ لائبہ اعجاز نے عائزہ کے ساتھ مل کر آن لائن ٹک شاپ کا کام شروع کیا تھا، تاہم یہ کاروبار کامیاب نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق عائزہ فاطمہ کا ایک بھائی امریکہ میں مقیم ہے اور لائبہ اعجاز نے عائزہ سے امریکہ کا ویزا لگوانے میں مدد کی بات کی تھی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزم نعمان نے دوسرے نمبر سے عائزہ بن کر لائبہ اعجاز سے رابطہ کیا، جبکہ عائزہ کے بھائی اظہر کے نام سے جعلی جی میل اکاؤنٹ بھی بنایا۔ ملزم مبینہ طور پر ان دونوں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لائبہ اعجاز سے رابطے میں رہا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نعمان نے مبینہ طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے لائبہ اعجاز کے اسٹوڈنٹ ویزا کی دستاویزات تیار کیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم اور طالبہ کے درمیان ہونے والی چیٹ کا کچھ حصہ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید شواہد کے حصول کے لیے موبائل فون فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button