اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس میں 15 افسران کے تقرر و تبادلے، تین نئے اے ایس پیز ایس ڈی پی او تعینات

محمد صہیب امین، محمد نعمان اور دُرِ تباش مختلف پولیس سرکلز میں تعینات، متعدد افسران کو اضافی چارج بھی سونپ دیے گئے۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے 15 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سے اسلام آباد پولیس میں آنے والے تین اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (اے ایس پیز) کو اہم پولیس سرکلز میں سب ڈویژنل پولیس افسران (ایس ڈی پی اوز) تعینات کیا گیا ہے۔

نئے ایس ڈی پی اوز کی تعیناتیاں

احکامات کے مطابق اے ایس پی محمد صہیب امین کو سیکرٹریٹ سرکل کا ایس ڈی پی او تعینات کرتے ہوئے مارگلہ سرکل کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

اے ایس پی محمد نعمان کو کورال سرکل کا ایس ڈی پی او مقرر کیا گیا ہے جبکہ انہیں سہالہ سرکل کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

اسی طرح اے ایس پی دُرِ تباش کو کوہسار سرکل کا ایس ڈی پی او تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوشیروان منہاس اور علی رضا قریشی سی پی او کلوز

دوسری جانب کیپٹن (ر) نوشیروان احسن منہاس اور علی رضا قریشی کو ان کی موجودہ سرکل ذمہ داریوں سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر تبادلوں کے تحت محمد آصف کو رمنہ سرکل، سہیل احمد اعوان کو انڈسٹریل ایریا سرکل جبکہ نور الاسلام کو شہزاد ٹاؤن سرکل کا ایس ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے۔

شمس الاکبر بارہ کہو سرکل میں اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھیں گے۔

دیگر شعبوں میں بھی تبادلے

نوٹیفکیشن کے مطابق منجرہ خان کو ڈی ایس پی سکیورٹی (ایڈمنسٹریشن)، غلام رسول کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، نور جمال کو ڈی ایس پی ٹریفک اور محمد زمان کو ڈی ایس پی فیڈرل پریزن تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح معشوق علی کو ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن جبکہ ذوالفقار علی عباسی کو ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

تمام متعلقہ افسران کو نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button