اسلام آباد پولیس
فیصل مسجد میں دورانِ ڈیوٹی افسوسناک واقعہ، ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر انتقال کر گئے
فیصل مسجد میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر فیصل مسجد میں دورانِ ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کے انتقال پر اسلام آباد پولیس سوگوار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر فیصل مسجد میں ڈیوٹی پر مامور تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔
واقعے کے فوری بعد انہیں طبی امداد کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی۔
اسپتال میں عمران منیر کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔
ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر کے انتقال کی خبر پر اسلام آباد پولیس میں سوگ کی فضا ہے۔



