اسلام آباد پولیس کے 13 افسران کے تقرر و تبادلے، اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں
آئی جی اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مختلف شعبوں، عدالتوں اور اہم سرکاری عمارتوں میں افسران تعینات۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس کے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق ماجد اقبال کو ایس پی ڈی پی یو جبکہ ارشاد علی کو ایس پی وفاقی شرعی عدالت تعینات کیا گیا ہے۔ طارق محمود کو ایس پی وی آئی پی روٹ اور خالد محمود کو ایس ایس پی ایس پی یو کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اسی طرح ساجد عباس کو ایس پی لیگل اور بشارت علی کو ایس پی سی ٹی ڈی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ محمد سرفراز کو ایس پی ٹریفک اور فیاض احمد کو ایس پی ایچ ایس زیڈ مقرر کیا گیا ہے۔
مزید برآں اسد اللہ منگی کو ایس پی ایوان صدر، اکرم علی سومرو کو ایس پی جے پی یو، سعت علی کو ایس پی سپریم کورٹ، خان محمد کو ایس پی وزیراعظم ہاؤس اور امتیاز علی کو ایس پی پارلیمنٹ ہاؤس تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔



