شہری انتظامیہ

شہر میں آخری شیشہ کیفے کی بندش تک کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ، ضلعی انتظامیہ کا اعلان

ضلعی انتظامیہ کی مختلف علاقوں میں بلا امتیاز کارروائیاں، شیشے ضبط کر لیے گئے۔ عدالتی احکامات کے تحت شہر سے آخری شیشہ کیفے کے خاتمے تک روزانہ کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان۔

اسلام آباد میں شیشہ کیفے کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر بلا امتیاز جاری کریک ڈاؤن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مزید شیشہ کیفیز سیل کر دیے گئے جبکہ وہاں سے شیشے بھی ضبط کر لیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عدالتی احکامات کی روشنی میں کیے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں آخری شیشہ کیفے بند ہونے تک روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Rana Ruman Muzaffar

رانا رومان مظفر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP)، لاہور سے میڈیا اسٹڈیز میں فارغ التحصیل ہیں اور ایک تجربہ کار براڈکاسٹ صحافی ہیں۔ وہ ہم نیوز کے ساتھ بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ان کی صحافتی رپورٹنگ کا محور سیاسی امور، پارلیمانی کارروائیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اہم پیش رفت ہے۔ اس کے علاوہ وہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں کاروباری اور معاشی خبروں کی کوریج بھی کرتے ہیں اور اہم پالیسی فیصلوں اور تجارتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹنگ فراہم کرتے ہیں۔ ان سے ای میل کے ذریعے ruman@islamabadtribune.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button