ایف آئی اے و نیب

اسلام آباد سے کابل جانے والی پرواز کے مسافر سے 5 پاسپورٹس ملنے کی اطلاع، ایف آئی اے کی تحقیقات جاری

اے ایس ایف نے روانگی کے دوران مسافر کو روک لیا، ذرائع کے مطابق ایئرلائن اسٹیشن منیجر منظور خان کا نام بھی سامنے آیا ہے، معاملہ مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

اسلام آباد: کابل جانے والی پرواز RQ928 پر ایک مسافر سے پانچ پاسپورٹس ملنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے روانگی کے دوران مسافر کو روک لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر مبینہ طور پر پانچ پاسپورٹس کابل منتقل کرنا چاہتا تھا۔ معاملے میں ایئرلائن کے اسٹیشن منیجر منظور خان کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

اے ایس ایف نے معاملہ مزید تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر اور اسٹیشن منیجر منظور خان ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پاسپورٹس کی منتقلی کے مقصد اور اس کی قانونی حیثیت کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ معاملے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button