اسلام آباد ہائی کورٹ

پی ایم ڈی سی ملازمین بحالی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

جسٹس انعام امین منہاس نے پی ایم ڈی سی حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملازمین کی بحالی سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی سے متعلق شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت کا پی ایم ڈی سی حکام سے جواب طلب

عدالت نے پی ایم ڈی سی حکام سے استفسار کیا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے؟

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ مارچ 2026 میں پی ایم ڈی سی ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے چکی ہے۔ تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود ملازمین کی بحالی پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف متاثرہ ملازمین نے پی ایم ڈی سی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button