ثقافت
’’نقوشِ وطن: ہمارا ورثہ، ہمارا مستقبل‘‘، لوک ورثہ میلے کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد میں 27 نومبر سے 6 دسمبر تک لوک ورثہ میلے کا انعقاد ہوگا، جس میں ملک بھر کی ثقافت، روایتی فنون، موسیقی، رقص اور علاقائی کھانے پیش کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں سالانہ ثقافتی لوک ورثہ میلے کا 2026 ,27 نومبر سے 6 دسمبر تک انعقاد کیا جائے گا۔ میلے کا انعقاد اسلام آباد میں واقع لوک ورثہ کے احاطے میں ہوگا، جس میں ملک بھر کی متنوع ثقافتی روایات کو اجاگر کیا جائے گا۔
اس سال میلے کا موضوع ’’نقوشِ وطن: ہمارا ورثہ، ہمارا مستقبل‘‘ رکھا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینا اور علاقائی روایات کو نئی نسلوں سے متعارف کرانا ہے۔
میلے کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت، روایتی فنون، موسیقی، رقص اور علاقائی کھانوں کی رنگا رنگ جھلکیاں پیش کی جائیں گی۔ اس موقع پر ملک کے ثقافتی تنوع، علاقائی شناخت اور روایتی اقدار کو نمایاں کیا جائے گا۔
لوک ورثہ 2026 پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافتی روایات کو ایک پلیٹ فارم پر پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔