پارلیمنٹ (قومی اسمبلی و سینیٹ)

ماڈل جیل اسلام آباد میں مسجد نہ ہونے پر سینیٹر ناصر بٹ برہم، اپنی جیب سے اخراجات دینے کی پیشکش

اسلام آباد ماڈل جیل میں مسجد کی عدم موجودگی پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اظہار برہمی، مسجد کی تعمیر اور سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کی ہدایت۔


اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ کی سربراہی میں ماڈل جیل اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں جیل میں مسجد کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی نے شدید برہمی اور افسوس کا اظہار کیا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بطور مسلمان جیل میں قیدیوں اور ڈیوٹی پر مامور عملے کے لیے مسجد کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔ اگر مسجد کی تعمیر کے لیے فنڈز دستیاب نہیں تو وہ اپنی جیب سے اخراجات برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے جیل کے بعض حصوں میں سکیورٹی کیمروں کی عدم تنصیب پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مسجد کی تعمیر کا کام اگلے کمیٹی اجلاس سے قبل شروع کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو کمیٹی کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔

دورے کے دوران کمیٹی نے جیل کے مختلف حصوں، سکیورٹی انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

ماڈل جیل منصوبے پر پیش رفت

حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ماڈل جیل کے پہلے مرحلے کا تعمیراتی کام 99 فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ مالی پیش رفت 95 فیصد ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کی لاگت 7 ارب 399 کروڑ 12 لاکھ روپے ہے۔

کمیٹی نے قیدیوں کی حفاظت کے لیے تفریحی حصے میں نگرانی کے کیمرے نصب کرنے، بیرکوں کے واش رومز کی دیواروں کی اونچائی بڑھانے اور مسجد کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button