جرائم کی رپورٹس

فاطمہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت: ملزمہ افشاں کے شوہر گریڈ 19 کے پولیس افسر کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ

مبینہ تشدد کی ویڈیو میں فاطمہ کو ڈنڈے سے مارتے، روتے اور التجائیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ویڈیو شواہد میں بھی مماثلت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں فاطمہ پر تشدد کے معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جس میں ایک پولیس افسر کو مبینہ طور پر فاطمہ پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سامنے آنے والی فوٹیج کے مطابق فاطمہ کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جس کے بعد وہ کمرے سے باہر چلی جاتی ہیں۔ بعد ازاں انہیں دوبارہ کمرے میں لایا جاتا ہے جہاں ایک مرتبہ پھر تشدد کیے جانے کے مناظر سامنے آئے ہیں۔

فوٹیج میں فاطمہ کو تشدد کے دوران روتے اور رحم کی اپیل کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے سے متعلق فاطمہ کے جسم پر جلنے کے نشانات اور تشدد کے زخموں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق فاطمہ کی موت سے تقریباً 40 منٹ قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوٹیج اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے وقت سے متعلق مماثلت پائی گئی ہے، جبکہ ویڈیو شواہد اور میڈیکل رپورٹ بھی ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور میڈیکل شواہد نے فاطمہ پر مبینہ تشدد کے معاملے کو مزید اہم بنا دیا ہے۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button