سی ڈی اے

سی ڈی اے کے لینڈ شعبے میں بڑا ردوبدل، 19 افسران و اہلکاروں کی اٹیچمنٹ کے احکامات جاری

الیکشن کمیشن سے این او سی ملنے کے بعد تین ماہ کے لیے اٹیچمنٹ کے احکامات جاری، ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ نے فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں اہم انتظامی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 19 افسران و اہلکاروں کو تین ماہ کے لیے لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں اٹیچ کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن سے این او سی موصول ہونے کے بعد سی ڈی اے نے ممبر اسٹیٹ کی سفارش پر متعلقہ ملازمین کی اٹیچمنٹ کے احکامات جاری کیے۔ اٹیچ کیے جانے والوں میں پانچ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز، تین سب انجینئرز، تین سب اسسٹنٹس، دو جونیئر اسسٹنٹس، دو گرداور اور تین پٹواری شامل ہیں، جبکہ دیگر ملازمین بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ ٹو کی جانب سے 6 نومبر کو جاری کیے گئے آفس آرڈر کو فوری طور پر نافذ العمل قرار دیا گیا ہے۔ متعلقہ افسران و اہلکاروں کو اپنی تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Muhammad Umar

محمد عمر کمپیوٹر سائنس اور سیاسیات کے فارغ التحصیل ہیں اور سافٹ ویئر کوالٹی ایشورنس کے شعبے میں تجربہ کار انجینئر ہیں۔ ان کی مہارت کے شعبوں میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سائبر سیکیورٹی، سافٹ ویئر کوالٹی اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل رجحانات شامل ہیں۔وہ پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر، مصنوعی ذہانت میں ہونے والی جدت، سائبر سیکیورٹی اور تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان سے ای میل کے ذریعے umar@islamabadtribune.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button