تعلیم

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی میں 200 درجے بہتری، کیو ایس سسٹین ایبلٹی رینکنگ 2027 میں بھی پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں جگہ بنا لی۔ رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کامیابی کو پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر قرار دے دیا۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے عالمی اور قومی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) کی عالمی درجہ بندی میں بین العلومی تعلیم و تحقیق کے شعبے میں دنیا کی ٹاپ 500 جامعات میں جگہ بنا لی ہے، جبکہ کیو ایس سسٹین ایبلٹی رینکنگ 2027 میں پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں بھی شامل ہو گئی ہے۔

عالمی درجہ بندی میں 200 درجے بہتری

جامعہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی درجہ بندی میں اسلامی یونیورسٹی نے اپنی سابقہ پوزیشن میں 200 درجے کی بہتری حاصل کی ہے، جبکہ کیو ایس سسٹین ایبلٹی رینکنگ 2027 میں بھی جامعہ کی درجہ بندی میں تین درجے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسلامی یونیورسٹی امت مسلمہ کا سرمایہ ہے، رئیس الجامعہ

اس کامیابی پر رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا کہ یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پوری امت کا سرمایہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ ہمارا مستقبل اور ہمارے سفیر ہیں، جامعہ کی تمام کوششوں کا محور طلبہ ہی ہیں۔ ان کے مطابق منصب سنبھالنے کے پہلے دن سے ہی بین العلومی، کثیرالجہتی اور مختلف علوم کے امتزاج پر مبنی تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

علم کو عملی زندگی میں بروئے کار لانے کا عزم

رئیس الجامعہ کا کہنا تھا کہ جامعہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اپنے وسیع بین الاقوامی تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ان کا وژن ہے کہ اسلامی یونیورسٹی محض علم کی تخلیق تک محدود نہ رہے بلکہ تحقیق اور علم کو عملی زندگی میں بروئے کار لانے پر بھی توجہ دے۔ خراج تحسین

جامعہ کے اساتذہ اور تحقیقی اداروں نے اس کامیابی پر رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button