اسلام آباد پولیس
ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا سخت ایکشن، غفلت برتنے پر 7 پولیس اہلکار برطرف
ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے فرائض میں سنگین غفلت، نااہلی اور محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 7 کانسٹیبلز کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد: ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور فرائض کی انجام دہی میں سنگین غفلت پر 7 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں برطرف کیے جانے والے اہلکاروں میں درج ذیل کانسٹیبلز شامل ہیں:

- کانسٹیبل طیب خان (بیلٹ نمبر 316)
- کانسٹیبل ساجد حسین (بیلٹ نمبر 638)
- کانسٹیبل بشارت علی (بیلٹ نمبر 755)
- کانسٹیبل ساجد حسین (بیلٹ نمبر 1189)
- کانسٹیبل ریاض علی (بیلٹ نمبر 1548)
- کانسٹیبل محمد عمران (بیلٹ نمبر 2010)
- کانسٹیبل غلام حسین (بیلٹ نمبر 9653)
حکام کے مطابق ان اہلکاروں کے خلاف پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے غفلت برتنے، نااہلی اور محکمانہ ڈسپلن برقرار نہ رکھنے کے الزامات پر کارروائی کی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے احکامات پر ساتوں اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے فارغ کر دیا گیا ہے۔



