اسلام آباد ہائی کورٹ

ہائیکورٹ کا بڑا حکم،سی ڈی اےکو 15 دن میں نادرا ای بیلٹنگ مکمل کرنے کا الٹی میٹم، ورنہ چیئرمین طلب

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری محمد شریف کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کو 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ اور متعلقہ پالیسی کے تحت بیلٹنگ مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدم تعمیل پر چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی پیشی کا انتباہ دیا ہے۔

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق توہین عدالت کیس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو 15 روز میں نادرا کے ذریعے ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری محمد شریف کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 روز کے اندر نادرا ای بیلٹنگ اور متعلقہ پالیسی کے تحت بیلٹنگ کا عمل مکمل کریں۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں چیئرمین سی ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا اور انہیں عدم تعمیل پر وضاحت دینا ہوگی۔

سی ڈی اے کے سابقہ بیان کا حوالہ

تحریری حکم نامے کے مطابق سی ڈی اے کے وکیل نے 29 جنوری 2026 کو عدالت میں بیان دیا تھا کہ ایک ماہ کے اندر درخواستوں پر غور کرکے انہیں نادرا ای بیلٹنگ میں شامل کیا جائے گا۔ اس بیان کی بنیاد پر توہین عدالت کی سابقہ درخواست نمٹا دی گئی تھی۔

حالیہ سماعت میں سی ڈی اے کے وکیل کاشف ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ معاملے کے بعض پہلوؤں کی مزید وضاحت درکار ہے اور اتھارٹی اس حوالے سے اضافی مواد عدالت میں پیش کرے گی۔

پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق اہم خط عدالت میں پیش

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر حسنین حیدر تھہیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن سی ڈی اے کا 26 جنوری 2026 کا خط بھی عدالت میں پیش کیا۔

حکم نامے کے مطابق خط میں بتایا گیا کہ ممبر اسٹیٹ اور ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کی منظوری سے ایک ماہ کے اندر نادرا بیلٹنگ کے ذریعے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد سی ڈی اے اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا پابند ہے۔

کیس میں درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر حسنین حیدر تھہیم جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے وکیل کاشف ملک نے پیروی کی۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button