وفاقی دارالحکومت کے امور

گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی سے پہلا استعفیٰ، فردوس شمیم نقوی عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ کسی ناراضگی یا اختلاف کے باعث نہیں دیا، تاہم انہوں نے مشعال یوسفزئی کو تاحال نوٹس جاری نہیں کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے نیوز سے گفتگو میں استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے موجودہ حالات میں اپنی ذمہ داری تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ کسی ناراضگی یا اختلاف کے باعث نہیں دیا اور وہ بطور عہدیدار اپنی ذمہ داری تسلیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی قیادت سے نہ کوئی ناراضگی ہے اور نہ ہی اختلاف۔

فردوس شمیم نقوی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز انہیں مشعال یوسفزئی کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم انہوں نے تاحال مشعال یوسفزئی کو نوٹس جاری نہیں کیا۔

Tribune Desk

اسلام آباد ٹریبیون ایک مستند ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو اسلام آباد میں تازہ ترین خبروں، حکومتی امور، عوامی مسائل، کاروبار، تعلیم، امن و امان اور سماجی و عوامی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے۔ ہمارا مقصد درست، ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے شہریوں تک قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا اور پاکستان کے دارالحکومت کو درپیش اہم معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔ اسلام آباد ٹریبیون — اسلام آباد کو باخبر رکھنا ہمارا عزم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button