ای سی پی
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، 1125 جنرل کونسلر نشستوں کے لیے 3505 امیدواروں کے کاغذات جمع
الیکشن کمیشن کے مطابق 6568 کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے، 110 خواتین بھی امیدواروں میں شامل، ابتدائی فہرست 10 نومبر کو جاری ہوگی۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، جہاں 1125 جنرل کونسلر کی نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 3505 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 6568 کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے تھے، جبکہ جنرل کونسلر کی نشستوں کے لیے 110 خواتین امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10 نومبر کو شائع کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 نومبر سے شروع ہوگی
انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 11 نومبر سے 16 نومبر تک جاری رہے گا۔
کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انتخابی عمل کے اگلے مراحل مکمل کیے جائیں گے



